آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا گیا: ذرائع کا دعویٰ

آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا گیا: ذرائع کا دعویٰ
آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا گیا: ذرائع کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او لاہور کی تعیناتی  کے معاملہ شدت اختیار کر گیا اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا گیا اور تین افراد کا چنائو کرلیاگیا جن میں سے کسی ایک کا وزیراعظم عمران خان انتخاب کریں گے ۔  یہ دعویٰ مقامی میڈیا نے کیا ہے تاہم ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور کام جاری رکھیں گے اور انہیں نہیں بدلا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ دو سال میں پنجاب کے پانچ آئی جی تبدیل  ہوچکے ہیں ۔ اس سے قبل بتایا جارہا تھا کہ سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے معاملے حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات تھے ، آئی جی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے بغیر وردی ملاقات بھی کی تھی اور انہیں استعفے کی پیشکش بھی کیے جانے کی اطلاعات ہیں، ملاقات کی وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تصدیق کردی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ آئی جی سے بالکل ملاقات ہوئی ہے،یہ معاملہ آج حل ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ سب کی سفارش کرتا ہوں کوئی فیورٹ نہیں ۔

 صحافی کے سوال ”آئی جی پنجاب آفس نہیں آ رہے“کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کام چل رہا ہے ، عثمان بزدار نے کہاکہ میں نے کسی افسر کا بیان نہیں دیکھا،آئی جی یا سی سی پی او کاکوئی بیان میری نظر سے نہیں گزرا۔