کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ قابل اعتراض حرکت ، پولیس نے گرفتار کر لیا 

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ قابل اعتراض حرکت ، ...
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ قابل اعتراض حرکت ، پولیس نے گرفتار کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھیوڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف کیلئے خصوصی طور پر ٹائیگر فورس تشکیل دی تھی جس میں ملک بھر سے نوجوانوں نے شمولیت اختیار کی اور وہ علاقے جہاں وبائی مرض نے ڈیرے ڈال رکھے تھے وہاں امداد ی آپریشن میں خدمات سرانجام دینے میں سرکاری اداروں کو مدد فراہم کی ۔
تاہم اب ٹائیگر فورس کے ایک نوجوان کی جانب سے پنڈ دادن خان میں ڈیوٹی پر معمور لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے اور پولیس نے اسے دھر لیا ہے ۔2 روز قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادن خان میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاکٹر سے سجاد نامی ٹائیگر فورس کا رضا کار ایک دوسرے ڈاکٹر کی ڈیوٹی سے متعلق پوچھ گچھ کر رہا تھا اور لیڈی ڈاکٹر کے بار بار منع کرنے کے باوجود اس کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انچارج ٹائیگر فورس عثمان ڈار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افرادکے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔دوسری جانب لیڈی ڈاکٹر کومل توقیرکی طرف سے تھانہ پنڈدادن خان میں درخواست دیے جانے پر پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار سجاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔