سانحہ زیارت ماربل میں جاں بحق افراد کی تعداد21 ہوگئی،امدادی کارروائیاں جاری
مہمند(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ زیارت ماربل میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد21 ہوگئی،ملبے تلے مزید افراد دب جانے کا خدشہ،واقعہ میں 9 زخمی افراد مختلف ہسپتالوں کو منتقل ، المناک سانحہ سے علاقے کی فضاء سوگوار ،زیارت خوڑ میں مقامی جاں بحق ہونے والے 6افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی ، جاں بحق افراد میں تاحال 2 افراد کی شناخت نہ ہو سکی،ملبہ ہٹانےاورامدادی کاموں میں ریسکیو 1122 ، پاک فوج اور فرنٹئیر کور کے جوان، الخدمت اورمقامی پولیس مصروف عمل،ضلع پشاور اور دوسرے اضلاع سے مزید ریسکیو1122 ٹیمیں مشینریوں سمیت طلب،ملبہ ہٹانے میں ایک ہفتہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحصیل صافی میں واقع مشہور زیارت ماربل میں پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ اب بھی ملبےتلےمزید افرادکےدبےہونےکاخدشہ ظاہر کیاجارہاہے،ریسکیو ٹیموں نےاب تک ملبےسے21افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ9 زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملبہ ہٹانے کے لئے موجودہ مشینری ناکافی ہےجسکی وجہ سےملبہ ہٹانےمیں ایک ہفتہ سےذیادہ وقت لگ سکتا ہے،علاقے کی عوام نے ملبہ ہٹانے اور لاشوں کو نکالنے میں پاک فوج سے مزید کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔