دورہ پاکستان، کیوی سکیورٹی وفد کا اظہار اطمینان 

دورہ پاکستان، کیوی سکیورٹی وفد کا اظہار اطمینان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کردیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 6 رکنی سیکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، کیوی بورڈ کے وفد میں سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل ہیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی، جس میں شہر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا۔کیوی سکیورٹی ٹیم کو ائیرپورٹ و اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اور پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔قبل ازیں گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا تھا۔
 جس میں سیکورٹی انتظامات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔