محکمہ بہبود آبادی کے حکام کا ڈیرہ میں سہ روزہ فری میڈیکل کیمپس کا دورہ

محکمہ بہبود آبادی کے حکام کا ڈیرہ میں سہ روزہ فری میڈیکل کیمپس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ بہبود آبادی سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہاہے وزیر اعلی ٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی سید احمدحسین شاہ اور سیکرٹری بہبود آبادی کی ہدایت پر تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،میڈیکل کیمپ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک،دیر اپر، دیر لوئر، سوات، اپر چترال اور لوئرچترال میں 20 مختلف کیمپس قائم کئے گئے جس میں 3125 مریضوں کا معائنہ کیا اور مجموعی طور پر 20806  افراد کو مفت طبی امداد کے ساتھ ادویات فراہم کی گئیں، اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے بہبود ابادی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن خدمت کرنے میں پیش پیش رہیں۔