سیلاب متاثرین کی جھونپڑی میں 3 ماہ کی بچی کا انتقال، بے بس والدین لاش جھونپڑی میں ہی رکھنے پر مجبور
مٹیاری (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کی جھونپڑی میں بخار میں مبتلا 3 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔بے بس والد کا کہنا تھا کہ تدفین کے لیے پیسے نہیں ، بچی کی لاش جھونپڑی میں ہے ، قبرستان میں بارش کا پانی ہے ، متبادل جگہ پر جانے کے لیےگاڑی کا کرایہ بھی نہیں۔
جیو نیوز کے مطابق بچی کے والد کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں تھے اور نہ ہی بچی کی تدفین کے لیے کچھ رقم ہے، علاقے میں مچھروں کی بہتات ہے لیکن مچھروں سے بچنے کے لیے مچھر دانی اور خیمے نہیں۔
دوسری جانب خیر پور کے علاقوں کوٹ ڈیجی اور فیض گنج میں بھی گیسٹرو اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گیسٹرو میں مبتلا 2 بچے بھی جاں بحق ہوگئے ۔