عمران خان کا جواب مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا جواب مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ
عمران خان کا جواب مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے توہینِ عدالت کے کیس میں عمران خان کا جواب مسترد کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ان پر دو ہفتے بعد فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش ہے، جب بھی کوئی سیاسی لیڈر عدالت میں آتا ہے تو ہمیں افسوس ہوتا ہے، عمران خان پر 22 ستمبر کو فردِ جرم عائد کریں گے۔ عدالت نے کیس میں معاونت کرنے والے عدالتی معاونین  کا شکریہ بھی ادا کیا۔