لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا, نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ فیض حمید حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتے تھے، ممکن نہیں کہ صدر اور وزیراعظم کی بغیراجازت دہشتگردی میں ملوث 100 سے زائد مجرموں کو رہا کردیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن کے دوران مفرور کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزارلوگوں کوبھی واپس آنے کی اجازت دی، آپریشن ضرب عضب، ردالفساد کے سبب 2017 تک دہشت گردحملے تقریباً ختم ہوچکے تھے، دہشت گردوں کی رہائی اور واپس ملک آنے دینے کے سبب ملک میں دوبارہ دہشت گردی نظرآرہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیض حمید ہوں یا ملوث دیگر افراد ان کے خلاف جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہوں یابانی پی ٹی آئی ملوث ہوئے تو بھی یقین ہے ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔