پاکستان کے60 ویں یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو دبئی میں  خراجِ تحسین پیش کیا  گیا

پاکستان کے60 ویں یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو دبئی میں ...
پاکستان کے60 ویں یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو دبئی میں  خراجِ تحسین پیش کیا  گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  چھ ستمبر کو  اندرون  اور بیرون ملک  پوری قوم نے  پاکستان کا  60واں یوم دفاع پورے جوش و جذبے سے منایا-ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ 6 ستمبرکو  شروع ہوئی جو کشمیر سے پنجاب اور راجستھان تک پھیل گئی  جس کے دوران لاہور، سیالکوٹ اور کھیم کرن سیکٹرز میں بھاری لڑائیاں لڑی گئیں۔سیالکوٹ کے قریب چونڈہ کی لڑائی دوسری جنگ عظیم کے بعد ٹینک کی سب سے بڑی لڑائیوں میں سے ایک بن گئی۔ستمبر 1965 کی جنگ میں ہماری  بہادر بری افواج، پاک فضائیہ کے شاہینوں اور پاک بحریہ کے عظیم جوانوں  نے بھارت کو شکست سے دو چار کیا-
 ستمبر 65 ء کی جنگ قوم کی ایسی ہی تابناکیوں کا شاہکار بنی اور بھارت کو گھٹنے ٹیک کر جنگ بندی کی راہ اختیار کرنا پڑی۔ قوم میں دفاعِ وطن کے لئے وارفتگی والا یہ جذبہ 60 سال بعد مئی 2025ء کے دوسرے ہفتے اس وقت دیکھنے میں آیا جب ہمارے شاطر دشمن بھارت کی جنونی مودی سرکار نے پہلگام ڈرامہ رچانے کے بعد ستمبر 65ء ہی کی طرح رات کی تاریکی میں پاکستان کی مختلف شہری آبادیوں پر اچانک ڈرون حملوں کا آغاز کیااور پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ ی اور عبرتناک شکست کھائی-پاکستان کے یومِ دفاع کے موقع پر دیار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین  عامر حسن نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ  میں  ڈنر اور کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصدپاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور میڈیا کے نمائندوں و صحافیوں کی خدمات کو سراہنا تھا جو قوم کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندے اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ نمایاں مہمانوں میں ڈاکٹر ایس ایم طاہر، راجہ سرفراز، شفیق الرحمن، مسٹر عمر ، فراز احمد، سید سلیم اختر، سلمان وصال، سہیل خاور، اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر فہد اسد اور ماہرہ  شامل تھے۔
تقریب میں بڑی تعداد میں صحافی بھی شریک ہوئے جن میں اشفاق احمد، طاہر منیر طاہر، طارق ندیم، مدثر خوشنود، خالد گوندل، کاشان تمثیل، عارف شاہد، حافظ راؤف، حافظ زاہد، مس سمیرا، سعدیہ عباسی، مسٹر امجد، ملک وحید بابر ، ناصر مغل، رانا ارشد اور انصر اکرم شامل تھے۔
شام خوشگوار ماحول، مزیدار کھانوں اور پرخلوص گفتگو سے بھرپور رہی۔ مہمانوں نے مختلف ذائقے دار پکوانوں کا لطف اٹھایا اور فضا میں وطن سے محبت کا جذبہ نمایاں رہا۔ اس موقع پر  عامر حسن نے تمام شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کیے اور ان کی شرکت و  تعاون کا شکریہ ادا کیا-
یہ تقریب مختلف شعبوں کی اہم شخصیات کو یکجا کرنے میں کامیاب رہی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور عزم کو مزید مضبوط بنایا۔ منتظمین نے تمام مہمانوں کا شکریہ  ادا کیا انہوں نے تقریب کو یادگار بنانے میں حصہ لیا-