وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کورونا وائرس سے جاں بحق
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مراد علی شاہ کے بہنوئی کچھ عرصہ پہلے عراق گئے تھے، واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ مہدی شاہ گزشتہ تین ہفتے سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ آج (جمعرات کو) کورونا سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔
مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ ڈپٹی کمشنر میر پور خاص رہ چکے ہیں جبکہ اب وہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر تعینات تھے۔