کوئٹہ دھماکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی گہری سازش ہے ، حافظ سعید

کوئٹہ دھماکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی گہری سازش ہے ، حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیرمیں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی گہری سازش قرار دیا او رکہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاکھوں کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور کشمیر میں پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر انصاف پسند دنیابھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کی بات کر رہی ہے۔ ان حالات میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی وارداتیں کررہی ہیں اور وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکومت پاکستان کو انڈیا کی اس بدترین دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرنا چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے دھماکہ میں شہید ہونیو الوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

حافظ سعید

مزید :

صفحہ اول -