”محمود خان کو پرویز خٹک نے نہیں بلکہ جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنوایا کیونکہ ان کے ذریعے وہ۔۔۔“سلیم صافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ تحریک انصاف والے شدید پریشان ہوجائیں گے

”محمود خان کو پرویز خٹک نے نہیں بلکہ جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ...
”محمود خان کو پرویز خٹک نے نہیں بلکہ جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنوایا کیونکہ ان کے ذریعے وہ۔۔۔“سلیم صافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ تحریک انصاف والے شدید پریشان ہوجائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے محمود خان کو وزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کر دیاہے تاہم دوسری جانب انہیں وزیراعلیٰ کیوں بنایا جارہاہے ؟ اس حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سلیم صافی کا کہناتھا کہ محمود خان ناکام منسٹر ثابت ہوئے ہیں ، جب یہ لوگ اقتدار میں آئے تو انہیں پہلے ذراعت کی وزارت دی گئی اور 2013 کے آخر میں انہیں داخلہ کی منسٹری دی گئی لیکن انہوں نے دو مہینے بعد ہی یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ اس میں خطرہ بہت زیادہ ہے اس لیے نہیں کرسکتا اور انہیں 15 جون کو وہاں سے بھی ہٹا دی گیا تاہم آخر میں ان کے پاس صرف سپورٹس کی منسٹری تھی ۔

سلیم صافی کا کہناتھا کہ محمود خان کا پی ٹی آئی میں تین بڑی لابیوں میں سے کسی کے ساتھ تعلق نہیں ہے وہ مراد سعید کی لابی کے بندے سمجھے جاتے ہیں تاہم اندر کی خبر یہ ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ بنانے کیلئے ارباب شہزاد اور جہانگیر ترین کردار ادا کر رہے ہیں ، ان دونوں کی رائے یہ ہے کہ ہمیں ایک ڈمی وزیراعلیٰ ہی سوٹ کرےگا کیونکہ مضبوط چیف سیکریٹری لگا کر اس کے ذریعے معاملات وفاق سے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ارباب شہزادکی گورنر بننے کی خواہش ہے کیونکہ وہ پہلے چیف سیکریٹری تھے اور اب اپنا چیف سیکریٹری لانا چاہتے ہیں تو انہوں نے عمران خان کے ذہن میں یہ بٹھا دیاہے کہ ہمیں محمود خان جیسا کمزور اور گم نام چیف منسٹر اس لیے سوٹ کرے گا کہ ہم چیف سیکریٹری کے ذریعے مرکز سے عوام کی خواہش کے مطابق اپنی پالیسی نافذ کر سکیں ۔

مزید : قومی