آزادی میراتھن ریس کا روٹ جاری کردیا گیا

  آزادی میراتھن ریس کا روٹ جاری کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کا روٹ جاری کر دیاہے، 12کلو میٹر آزادی میراتھن کا روٹ لبرٹی چوک سے شروع ہوکر حفیظ سنٹر، چوہدری ظہور الٰہی روڈ، مین مارکیٹ، کے ایف سی، صدیق ٹریڈ سنٹر، ظفر علی روڈ، ای ایف یو ہاؤس، کینال روڈ، پنجاب کارڈیالوجی، شادمان انڈر پاس، ٹولنٹن مارکیٹ، قرطبہ چوک، شمع چوک، اچھرہ سٹاپ، مسلم ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر، قذافی سٹیڈیم، کلمہ چوک اورسنٹر پوائنٹ سے ہوتے ہوئے لبرٹی چوک پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔

جبکہ3کلومیٹر فیملی فن ریس کا روٹ لبرٹی چوک سے شروع ہوکرحفیظ سنٹر، چوہدری ظہور الٰہی روڈ، مین مارکیٹ، کے ایف سی سے ہوتے ہوئے صدیق ٹریڈ سنٹر پراختتام پذیرہوگی،آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کا آغاز 11اگست بروز اتوار صبح 7بجے ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ آزادی میراتھن میں 5ہزارمرد اور خواتین شریک ہوں گے آزادی میراتھن ایک یادگارایونٹ ہوگا، جس میں ملک بھر سے اتھلیٹس شرکت کررہے ہیں، اتھلیٹس اس تاریخی میراتھن میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کریں اور اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے بہترین انتظامات کر رہا ہے،آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس میں حصہ لینے والے اتھلیٹس کیلئے روٹ کے مقامات پر میڈیکل بوتھ اور واٹر پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔