کماد ،چاول،مکئی اور کپاس پنجاب میں کاشت کی جانے والی اہم فصل

کماد ،چاول،مکئی اور کپاس پنجاب میں کاشت کی جانے والی اہم فصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد(آن لائن)کماد ،چاول،مکئی اور کپاس پنجاب میں کاشت کی جانے والی اہم فصلات ہیںجن کو ہر علاقے میں کاشت کیا جاتاہے۔ ان فصلات کے مُڈھوں کی تلفی کا اصل مقصد سنڈیوں اور فصلوں کے دشمن کیڑوں کی تلفی ہے کیونکہ فصل ختم ہونے پر سنڈیاں سردیوں کا موسم مُڈھوں میں گزارتی ہیں۔ اگر مُڈھوں کو تلف کردیں گے تو سنڈیاں خود بخود تلف ہوجائیںگی جس سے نئی کاشتہ فصلات مختلف نقصان رساںکیڑوں اور سنڈیوں کے حملے سے کافی حد تک محفوظ ہوجائیں گی ۔ہمیں زہروں کے استعمال کرنے کی بہت کم ضرورت پیش آئے گی اور فی ایکڑ پیداوار بھی بڑھ جائے گی۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ حشرات کے زرعی ماہرریاض احمد نے بتایا ہے کہ اس وقت ہمارے کھیتوں میں کماد، دھان ، کپاس ،مکئی اور چری کے مُڈھ موجود ہیں۔ کماد کے مُڈھوں میں تنے کی سنڈی (Stem Borer) ،جڑ کی سنڈی(Root Borer)اور گُرداس پور سنڈی (Gurdaspur Borer) سردیاں گزار تی ہیں۔
 اگر ہم زمین سے برابر سطح پر کماد کی کٹائی کر یں گے توکافی حد تک مڈھوں میںموجود سنڈیاں تلف ہوجائیںگی۔ اس کے بعد فصل کی کٹائی مکمل ہونے پر کھیتوں میں اچھی طرح سے روٹا ویٹر چلانے پر مُڈھ کھیتوں میں ہی کُترے جائیںگے۔ اس طرح سے بچی ہوئی سنڈیاں بھی تلف ہوجائیںگی اور ہماری آنے والی فصل بھی سنڈیوں سے محفوظ رہے گی۔دھان،مکئی اور چری کے مُڈھوں میں بھی سنڈیاں سردیوں کا موسم گزارتی ہیں۔فصل کی کٹائی کے فوراًبعد کھیتوں میں روٹا ویٹر چلایا جائے۔اس کے بعد گندم یا کوئی اور فصل کا شت کی جائے یا خالی چھوڑ دیا جائے تاکہ فصل کی کٹائی کے بعد تمام مُڈھ تلف ہوجائیں۔ کپاس کے مڈھوں کی تلفی بہت ضروری ہے۔ آخری چنائی مکمل ہونے پر کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائی جائیں تاکہ وہ بچے ہوئے پتے اور ٹینڈے کھالیں کیونکہ گلابی سنڈی کی پرورش ڈوڈیوں کے اندر ڈبل بیج میں ہوتی ہے اور گلابی سنڈی سردیاں بھی ڈبل سیڈ میں گزارتی ہے۔ ڈوڈیوں کے خاتمے سے ہماری اگلی فصل بھی گلابی سنڈی کے حملے سے محفوظ رہے گی۔ امریکن سنڈی اور چتکبر ی سنڈی پیوپا کی شکل میں کھیتوں میں بچے کچے پتوں، ڈوڈیوں، ٹینڈوں اور زمین میں سردیاں گزارتی ہیں۔اس لیے کپاس کی چھڑیوں کی کٹائی زمین کی سطح کے برابر سے یا گہرائی سے کی جائے اور کپاس کے کھیتوں میں گرے ہوئے ٹینڈوں مُڈھوں اور جڑی بوٹیوں کو روٹا ویٹر یا مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر ختم کر دیا جائے تاکہ اگلے سال کپاس کی فصل پر کیڑوں اور سنڈیوں کا حملہ نہ سکے۔ #/s#

مزید :

کامرس -