2014-15،دارالامان میں 800سے زائد خواتین اور بچوں نے پناہ لی

2014-15،دارالامان میں 800سے زائد خواتین اور بچوں نے پناہ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے) صوبا ئی دارالحکو مت میں سٹی ڈسٹرکٹ گور نمنٹ کے زیر انتظام چلنے والے دارلامان میں سال 2014-2015 کے دوران 800 سے زائد خواتین اور بچوں نے پناہ لی، جبکہ اسوقت دارلامان میں 50 کے قریب خواتین اور 10بچے پنا ہ گزین ہیں ،رواں سال کے دواران دارلامان میں مقیم خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بے شمار اقدا مات کئے گئے جن میں ہنر مندی کے پروگرامز کے ساتھ ساتھ تر بیتی سیشن ، سائیکالوجی سیشن سمیت تفریحی پروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا ۔تفصیلات کے مطا بق رواں سال کے دوران دارلاامان میں پچھلے سال کی نسبت پنا ہ گزین خواتین کی تعداد میں کمی واقع ہو ئی ہے اورسہولیات میں اضا فہ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے سپرنٹنڈنٹ مصبا ح رشید نے بتایا کہ تقریبا سا راسال ہی ہمارے پاس خواتین پنا ہ کے لئے آتی رہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں ہر طرح کے معا شرتی پس منظر سے تعلق رکھنے وا لی خواتین ہو تی ہین ان پڑھ بھی اور پڑھے لکھے گھرا نے سے بھی تعلق رکھنے والی خواتین ہو تی ہیں جو کہ معا شرے کی کسی نہ کسینا انصافی یا دھو کے کا شکار ہو کر گھر سے نکل آتی ہیں اور بعد میں کو ئی بھی ان کا سا تھ نہیں دیتا تب دا رلا مان کا دروازہ کھٹکھٹا نے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کا ساتھ دینا اور ان کو سہو لیات دینا ہمارا اولین فرض ہے کیونکہ اگر ہم بھی ان خواتین کا ساتھ نہ دیں تومعاشرے میں زندگی نہیں گزار پا ئیں گی ،انہوں نے کہا کہ اس وقت پچا س سے زائد خواتین پنا ہ گزین ہیں اور دس بچے بھی شا مل ہیں انہوں نے کہا کہ یہا ں پر مقیم خواتین کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کر نے کی کو شش کی جا تی ہے ۔