پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو نظر میں رکھیں گے:انضمام الحق
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو نظر میں رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ذریعے اس سال بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے، اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کوآگے آنے کا موقع دیں گے۔ون ڈے ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر ان کا کہنا تھا کہ میں نئے کپتان کی تعیناطی سے مطمئن ہوں۔