خواتین کو ہراساں کرنیوالاخاتون رکن صوبائی اسمبلی کابیٹاگرفتار

خواتین کو ہراساں کرنیوالاخاتون رکن صوبائی اسمبلی کابیٹاگرفتار
خواتین کو ہراساں کرنیوالاخاتون رکن صوبائی اسمبلی کابیٹاگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خواتین کی فیس بک پر تصاویر لگانے اور انہیں ہراساں کرنے کے الزام میں خیبرپختونخوا کی خاتون رکن اسمبلی کے بیٹے کو ایف آئی اے نے چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا،ملزم سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیاگیا، 5 روزہ ریمانڈ لیکر ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے پشاور سے خاتون رکن خبیرپختونخوا اسمبلی کے بیٹے ارشد سمین کو لڑکی کی تصاویر فیس بک پر لگانے ، انہیں ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت پر فیس بک ڈیٹا حاصل کرکے تلاش شروع کی،تفتیش کے دوران ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ پشاور میں ایک میڈیکل لیب کا مالک ہے اور کے پی کے اسمبلی کی خاتون رکن کا بیٹا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے جب ملزم کو گرفتار کیاتو بااثر ملزم کو چھڑوانے کیلئے ایف آئی اے پر دباﺅ ڈالا گیا تاہم ایف آئی اے کے اہلکار ملزم کو گرفتار کرکے اسلام آبادلے آئے جس کے بعد سائبرکرائم ونگ نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے 5روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیااور تفتیش شروع کردی ۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین نے ملزم کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دی تو بااثرملزم نے انہیں سنگین دھمکیاں دیں۔