چاند باغ سکول مریدکے کا 18واں فاونڈرڈ ے آج منایا جا ئے گا

    چاند باغ سکول مریدکے کا 18واں فاونڈرڈ ے آج منایا جا ئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)چاند باغ سکول مریدکے کا 18واں فاونڈرڈ ے آج شایان شان طریقے سے منایا جا ئے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی ہوں گے، چاند باغ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عثمان جیلانی خان استقبال کریں گے،فاونڈر ڈے کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات بھی ہوگی، پرنسپل چاند باغ سکول چو دھری محمد افضل خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے،چاند باغ سکو ل میں زیر تعلیم بچوں کے والدین فاؤنڈر ڈے کی تقریب میں شریک ہوں گے، سی ای او چاند باغ سکو ل میڈ م شمع علیم سینئر ماسڑ اختر حسین، کرنل ظفرالحق سکول اسا تذہ تقر یب میں آنیو الے مہمانوں کی رہنمائی اور خدمت کیلئے موجود ہوں گے، فاؤنڈر ڈے کے موقع پر چاند باغ سکول کے کیپٹن کا اعلان ہو گا، سالانہ کھیلو ں کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو شیلڈ اور ایوارڈ کے ساتھ ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ تقریب 10بجے شروع ہو گی، داخلہ صرف کارڈ کے ذریعے ہو گا جو بچوں کے والدین کو ڈاک کے ذریعے ارسال کیے گئے ہیں۔
چاند باغ

مزید :

صفحہ آخر -