این اے 207، آصف زرداری کے حلقے کا بھی مکمل غیر سرکاری نتیجہ آ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کامیاب ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آصف زرداری نے 89 ہزار 703 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ 39 ہزار 546 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کیلئے عوام نے بھر پور طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پولنگ سٹیشنز پر بھر پور رش دیکھنے میں آیا۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے 5 لاکھ اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داری نبھائی، پولیس پہلے درجے پر، پھر پیرا ملٹری فورسز اور آخری درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فور س ذمہ داری ادا کی ،۔ نتائج مرتب کرنے کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا گیا، ای ایم ایس کے ذریعے پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصاویر الیکشن کمیشن کو ارسال کیں۔
ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760تھی جن میں6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 مرد اور 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ووٹرز عام انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔یعنی تقریباً 54 فیصد مرد اور 46 فیصد خواتین ووٹرز ہیں، نئے رجسٹرڈ ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہیں، 25 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 371 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 17 ہزار 818 امیدوار میدان میں ہیں،ان میں 882 خواتین اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں ہیں۔