نواز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال پیپلز پارٹی ان کے ساتھ جائے گی: خورشید شاہ

نواز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال پیپلز پارٹی ان ...
 نواز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال پیپلز پارٹی ان کے ساتھ جائے گی: خورشید شاہ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کی خواہش ہے۔ انہوں نے تین روز پہلے ہی خود کو وزیراعظم ڈکلیئر کر دیا تھا۔  نواز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال پیپلز  پارٹی ان کے ساتھ جائے گی۔ 

وہ "جیو نیوز" کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کر رہے تھے ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا  کہ نواز شریف نے بہت جلد بازی کی ،مسلم لیگ (ن )کے پاس کیا اکثریت ہے؟نواز شریف اگر وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال کہ پارٹی ان کے ساتھ جائے گی۔  پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ہیں، ان کے کامیاب امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے۔ لہٰذا ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔