گڈانی شپ بریکنگ یارڈ ،ایل پی جی کے بحری جہاز میں دوبارہ بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ،5مزدور جاں بحق ،2لاپتہ
حب (ڈیلی پاکستان آن لائن )گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایل پی جی کے بحری جہاز میں آج صبح دوبارہ آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ 2ابھی بھی لاپتہ ہیں۔فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا جس کے بعد ریسکیو کا کام جاری ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایل پی جی کے بحری جہاز میں آج صبح دوبارہ آگ بھڑ اٹھی ،اس وقت جہاز میں 100مزدور کام کر رہے تھے جن میں سے 5مزدورجاں بحق ہو گئے جبکہ دو ابھی بھی لاپتہ ہیں۔فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے جس کے بعد ریسکیوٹیمیں کا کام جاری ہے اور لاپتہ مزدوروں کو ڈھونڈا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے بحری جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت آگ لگ گئی تھی جب مزدور اس کی صفائی کر رہے تھے ۔آگ لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کے ڈیک اڑنے سے 18افراد جاں بحق جبکہ 70سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔جہاز میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ ناکارہ جہاز کے مالک عبدالغفور ،کٹائی کرانے والے فاروق اور جلال نامی ٹھیکیدار اور منیجر حسیب کے خلاف درج کیا گیا تھا ،پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے اس مقدمے میں لاپرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں 5شد ت کا زلزلہ ،جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا :محکمہ موسمیات