احتساب بیورو آزادکشمیر میں1890کیس درج، 300مقدمات عدالت میں بھیج دئیے: اسلم خان

احتساب بیورو آزادکشمیر میں1890کیس درج، 300مقدمات عدالت میں بھیج دئیے: اسلم خان
احتساب بیورو آزادکشمیر میں1890کیس درج، 300مقدمات عدالت میں بھیج دئیے: اسلم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین راجہ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ احتساب بیورو کے تمام شعبہ جات کی کارگردی کو مزید بہتر بناے کیلئے تمام شعبہ جات سے ماہانہ بنیاد پر پراگرس رپورٹ لی جا رہی ہے، اس وقت احتساب بیورو میں 1890کیسز زیر تفتیش ہیں جبکہ 300مقدمات عدالتوں میں بھیج دئیے گئے ہیں۔
چیئرمین احتساب بیورو آزادکشمیر راجہ محمد اسلم خان نے احتساب بیورو کے جملہ آفیسران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ جس آفیسر کی کارگزاری تسلی بخش نہ ہو گی اس کے خلاف باضابطہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو شعبہ شکایات نے ماہ دسمبر میں کل 200 شکایات کو یکسو کیا۔احتساب بیورو کے شعبہ شکایات میں کل زیرکار شکایات کی تعداد 885تھی جبکہ ماہ دسمبر کے دوران مزید 186 شکایات وصول کی گئیں اسطرح کل شکایات1051 میں سے 130شکایات کو بعد از انکوائری یکسو کیا گیا ہے جن میں سے اکثر شکایات کو درخواست گزاروں کی دادرسی ہونے کی بناءپر یکسو کیاگیاجبکہ70شکایات جو کہ مزید تفتیش طلب تھیں انھیں شعبہ انوسٹی گیشن میں منتقل کر دیا گیا۔بعض شکایات جو کہ دوسرے محکمہ جات کی سطح پر یکسو کی جا سکتی تھیں انھیں متعلقہ محکمہ جات میں ارسال کر دیا گیا۔
راجہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ ماہ نومبر میں شعبہ شکایات مظفرآباد میں 110ڈویژنل آفس میرپور میں52جبکہ ڈویژنل آفس راولاکوٹ میں24شکایات وصول کی گئیں۔آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو شعبہ انوسٹی گیشن میں 1015 تفاتیش پہلے سے زیرکار تھیں جبکہ ماہ دسمبر میں70مزید شکایات شعبہ انوسٹی گیشن میں منتقل ہونے کے بعد ماہ دسمبر میں63 شکایات کو بعد ازتفتیش درخواست گزاروں کی دادرسی عمل میں لاتے ہوئے یکسو کیا گیا جبکہ02 ریفرنسسز مجاز عدالت میں دائر کئے گے۔ اس وقت شعبہ تفتیش میں 1020 تفاتیش جو کہ مختلف محکمہ جات کے متعلق ہیں وہ زیرکار ہیں۔اس طرح احتساب بیورو میں اس وقت تقریباً1890 کیسسز زیرکار ہیں جبکہ عدالتوں میں بھی 300 سے زائد کیسسز زیرکار ہیں۔ چیئرمین احتساب بیورو نے تمام آفیسران کو زیرکار شکایات کو جلداز جلد یکسو کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درخواست گزاروں کی بروقت دادرسی ممکن ہو سکے۔