وہاڑی:قیمتی پرندوں کی سمگلنگ، وائلڈ لائف ٹیم کاآپریشن، تیلیئرز برآمد

      وہاڑی:قیمتی پرندوں کی سمگلنگ، وائلڈ لائف ٹیم کاآپریشن، تیلیئرز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر وایلڈ لائف سلیم اختر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف انتظامیہ نے غیر قانونی شکار کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر میاں منیر احمد کھگہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف ٹیم کی غیر قانونی شکار کے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

خلاف کاروائیاں جاری ہیں میاں منیر احمد کھگہ اور انسپکٹر زوہیب ظفر نے پکڑے گئے ملزمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات گئے وائلڈ لائف ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے یوسفا سمگلر گینگ کے6ارکان محمد اسلم,محمد سلیم,محمد منیر,سلامت,جمشید,اصغرعلی گرفتار کرلئے ہیں ملزمان شکار کرکے سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں قیمتی پرندے اسمگل کرتے تھے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے شکار کے سامان سمیت شکار کئے تیلیئروں کی بھاری مقدار بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے 75ہزار روپے جرمانہ کرکے جوڈیشل بھیج دیا گیا۔