ننکانہ ، تاوان کی غرض سے شہری کو اغواء اور پھر قتل کرنے والے ملزم 24 گھنٹے میں پکڑے گئے
ننکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ننکانہ میں شہری کو تاوان کیلئے اغواء کرنے اور بعد ازاں قتل کرنے والے ملزموں کو 24 گھنٹے میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ننکانہ میں ٹی ایچ کیو شاہکوٹ کے ملازم 50 سالہ سائر حمید کو دو ملزموں جمشید اور زاہد نے تاوان کی غرض سے اغواء کیا ، بعد ازاں سائر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے نہر میں پھینک کر قتل کر دیا گیا۔ آر پی او مرزا فاران بیگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی مدد سے صرف 24 گھنٹے میں گرفتارکرلیا۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل افسران و اہلکاروں کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔ ڈی پی او کے مطابق دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں نہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
ڈی پی او نے سائر حمید کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا اور کہا کہ مقتول کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔