تیونس،دہشتگردوں کے حملے میں نیشنل گارڈز کے 6 اہلکار ہلاک

تیونس،دہشتگردوں کے حملے میں نیشنل گارڈز کے 6 اہلکار ہلاک
تیونس،دہشتگردوں کے حملے میں نیشنل گارڈز کے 6 اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیونس (صباح نیوز)تیونس میں الجزائر کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے جندوبہ میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر نیشنل گارڈز کے 6 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تیونس میں سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دہشت گرد کارروائی الفائجہ اور الصریا کے درمیان ہوئی۔تیونس میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں نیشنل گارڈز کے گشت کرنے والے دستے کو نشانہ بنایا گیا جو2گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ پہلی گاڑی پر دستی بم پھینکا گیا جبکہ دوسری گاڑی پر فائرنگ کی گئی،جس میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔واضح رہے کہ 2015میں ایک خود کش بمبار نے صدارتی گارڈز کی بس کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔