ضلع خیبر میں ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری

ضلع خیبر میں ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق آج ضلع خیبرمیں ذخیرہ اندوزی، خود ساختہ مہنگائی اور ناقص اشیاءکی فروخت کے خلاف بازاروں میں چھاپے مارے گئے جس میں جنرل سٹورز، سبزی فروش، پھل فروش، بیکری شاپس وغیرہ چیک کئے گئے۔ چھاپوں کے دوران گراں فروشی اور ناقص اشیاءکی فروخت کی پاداش میں10 افراد کو پابند سلاسل اور 9,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف یہ کاروائیاں جاری رہےں گی۔