تخت بھائی،تمباکو کاشتکاروں کانرخ نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)تمباکو کاشتکاروں نے شیرگڑھ تمباکو ڈپو کی سامنے مین شاھراہ ملاکنڈ بند کرکے نرخ نہ بڑھانے کے خلاف شدید احتجاج کردیا۔تمباکو کاشتکاروں نے کہا کہ تمباکو فصل کی تیاری پر بہت زیادہ خرچہ اتا ھے لیکن تمباکو کمپنیاں کاشتکاروں کو کم نرخ دے کر زیادتی و استحصال کر رھی ھیں۔بعدازاں ایم۔پی۔اے احتشام خان ایڈوکیٹ۔سابق تحصیل ناظم جاوید اقبال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار گنڈاپور کی یقین دھانی پر مظاھرین نے اپنا احتجاج موخر کردیا-