ثانیہ مرزا اس سال فریضہ حج ادا کریں گی،بہتر انسان بن کر واپس آؤں گی:سابق ٹینس سٹار
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت سے تعلق رکھنے والی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس سال فریضہ حج ادا کریں گی۔
ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔سابق ٹینس سٹار نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'اللہ نے مجھے فریضہ حج کی ادائیگی سے نوازا ہے اور میں زندگی بدل دینے والے اس تجربے کیلئے تیاریاں کررہی ہوں'۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ 'اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور اس بابرکت راستے پر میری رہنمائی فرمائے، آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں'۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ حج سے ایک بہتر انسان بن کر واپس آئیں گی۔