مذہبی جماعت کا احتجاج: کراچی میں تمام ٹرینوں کو اضافی سٹاپ دینے کا فیصلہ

مذہبی جماعت کا احتجاج: کراچی میں تمام ٹرینوں کو اضافی سٹاپ دینے کا فیصلہ
مذہبی جماعت کا احتجاج: کراچی میں تمام ٹرینوں کو اضافی سٹاپ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کینٹ سٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشنز پر اضافی سٹاپ دے دیا گیا۔
ریلوے ترجمان کے مطابق کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، مسافروں کی سہولت کے لئے ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشنز پر اضافی سٹاپ دیا گیا ہے تاکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جو مسافر کینٹ سٹیشن نہ پہنچ سکیں وہ ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوسکیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ سٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن پر سٹاپ کریں گی، فیصلہ احتجاج کے باعث مسافروں کی سہولت کے لئے کیا گیا، پاکستان ریلوے ہر قدم اپنے مسافروں کے ساتھ ہے۔