ورلڈ ٹی ٹونٹی کا پہلا اپ سیٹ ،کرکٹ بے بی اومان نے تجربہ کار آئرلینڈ کو شکست دے دی

ورلڈ ٹی ٹونٹی کا پہلا اپ سیٹ ،کرکٹ بے بی اومان نے تجربہ کار آئرلینڈ کو شکست دے ...
ورلڈ ٹی ٹونٹی کا پہلا اپ سیٹ ،کرکٹ بے بی اومان نے تجربہ کار آئرلینڈ کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھرم شالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے راﺅنڈ کے میچ میں اومان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئر لینڈ کو2وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔ اومان نے مقررہ ہدف 2گیندیں قبل 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ عامر علی نے 16گیندوں پر 32رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ہدف کے تعاقب میں اومان کے اوپنرز نے ٹیم کو 69رنز کا جار حانہ آغاز فراہم کیا ۔اوپنر خاور علی 34اور ذیشان مقصود 38رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔اس کے بعد 20رنز کے دوران اومان کی تین وکٹیں گریں لیکن جتندر سنگھ اور عامر علی نے شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔جتندر سنگھ نے 24،عدنان الیاس نے 4جبکہ لال چیٹا نے 6رنز سکور کیے ۔آئر لینڈ کی جانب سے کیون او برائن ،سورنسن اور میک بری نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔
اس سے قبل آئر لینڈ کے کپتان پوٹر فیلڈ نے اومان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر نے ٹیم کو 48 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔اوپنر سٹرلنگ29 رنز بنا کر عامر کلیم کا شکار بنے جبکہ کپتان پوٹر فیلڈ نے بھی 29 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ تیسرے آوٹ ہونے والے بلے باز گیری ولسن تھے انہوں نے 38 رنز سکور کیے۔ آئر لینڈ کی جانب سے کیون او برائن نے 14،نیل اور برائن نے 16جبکہ پوائنٹر نے 11رنز بنائے۔اومان کی جانب سے مونس انصای نے3جبکہ عامر کلیم اور خاور علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مزید :

ورلڈ T20 -