ڈیرہ: حنیف پتافی کے بڑے بھائی کی اہلیہ حادثے میں جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی حالت نازک 

ڈیرہ: حنیف پتافی کے بڑے بھائی کی اہلیہ حادثے میں جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کے بڑے بھائی رفیق خان پتافی کی اہلیہ بصیرہ بائی پاس کے قریب(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 روڈ حادثہ میں جاں بحق ہو گئیں۔ ڈرائیور شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے مشیرصحت محمد حنیف خان پتافی کے بڑے بھائی رفیق خان پتافی کی اھلیہ اپنے زیر تعلیم بچوں کو ملتان سے ملکر واپس اپنے ڈرائیور کے ھمراہ کار پر ڈیرہ غازیخان آ رھی تھیں کہ بصیرہ کے قریب ان کی کار تیز رفتار بس سے حادثہ کا شکار ھو گئی جس کے نتیجہ میں مشیر صحت کی بھابھی موقعہ پر ھی جان بحق ھو گئیں جبکہ ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے نشتر ھسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس کی حالت سر پر چو ٹیں لگنے کی وجہ سے انتہائی خطرناک بتائی جا رھی ھے مرحومہ کاجنازہ رات کو کسی پہر پڑھائے جانے کا امکان ھے۔
اہلیہ جاں بحق