’عمران خان کی گرفتاری پر سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان یاد آگئے‘
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ انہیں اس گرفتاری پر سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان یاد آگئے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کہانی بس اتنی سی ہے کہ نیب کےملزمان نے اقتدار میں آ کر نیب سے اپنے 1100ارب کےکیس ختم کروا کر ایک کیس میں یکم مئی چھٹی والےدن نیب وارنٹ جاری کروا کر انکوائری کی سطح پر عمران خان کو عدالت کےاندر سےگرفتارکرلیا۔
انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری پر آفتاب سلطان یادآ گئے،وہ نیب کی چیئرمین شپ سےاسی طرح کےکام نہ کرنےپر استعفیٰ دےکر گھر چلے گئے تھے۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں اس وقت کے چیئرمین نیب نے اپنے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا ’مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں، میں نے بتایا کہ میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا۔‘ آفتاب سلطان قانون کے مطابق چیزوں کو کرنے کے حق میں تھے اور ان پر گرفتاریوں کے لیے دباؤ تھا۔ انہوں نے کسی کی خواہش پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
کہانی بس اتنی سی کہ نیب کےملزمان نے اقتدار میں آ کر نیب سےاپنے11 سو ارب کےکیس ختم کروا کر ایک کیس میں یکم مئی چھٹی والےدن نیب وارنٹ جاری کروا کر انکوائری کی سطح پر عمران خان کو عدالت کےاندرسےگرفتارکرلیا۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) May 9, 2023
آفتاب سلطان یادآ گئے،وہ نیب کی چیرمین شپ سےاسی طرح کےکام نہ کرنےپر استعفا…