وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار،چند ماہ میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ...
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار،چند ماہ میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو قرض ملے گئے اور بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا-اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں -

وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے مطابق ایک سال میں 1 لاکھ او ر5 سال میں5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا -اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر acag.punjab.gov.pk پورٹل اور ہیلپ لائن نمبر 0800-09100قائم کیا گیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیاہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ریاست ماں کے جیسی ہے او رماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے- اپنی چھت، اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا- دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو-اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنے ہوں گے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہاہو-