وزیرِ اعلیٰ کا کلین انرجی کے عالمی دن پر پیغام 

وزیرِ اعلیٰ کا کلین انرجی کے عالمی دن پر پیغام 
وزیرِ اعلیٰ کا کلین انرجی کے عالمی دن پر پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کلین انرجی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کلین اور قابل تجدید توانائی ہماری بقا ءاور وقت کی اہم ضرورت ہے۔پنجاب کو فوسل فیول سے نجات دلا کر صاف اور سبز توانائی کے دور میں داخل کررہے ہیں -

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں روایتی توانائی کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کے لیے سی ایم سولر پینل پروگرام متعارف کرایا ہے- سی ایم سولر پینل پروگرام شہریوں کے معاشی بوجھ کو کم کرے گااور انرجی سیکٹر میں انقلاب لائے گا-زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے سے کسانوں کو صاف اور سستی توانائی فراہم کی جائے گی۔ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی کلین انرجی متعارف کرانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں ای-وہیکل رجیم متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ دھوئیں اور آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔طلبہ کو ای-بائیکس دی ہیں جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ ایندھن کے اخراجات کو بھی کم کرتی ہیں۔ پنجاب نے حال ہی میں 27 الیکٹرک بسیں حاصل کی ہیں اور مزید 500 الیکٹرک بسوں کا آرڈر دے دیا ہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ملک کی پہلی جامع ماحولیاتی پالیسی متعارف کروائی ہے کلین انرجی اسکا لازمی جز ہے-بشمول وزیرِاعلیٰ آفس پنجاب کے کئی سرکاری دفاتر کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔کلین انرجی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔