امن وامان قائم رکھنا پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا، وسیم احمدخان

      امن وامان قائم رکھنا پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا، وسیم احمدخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)  ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ امن وامان قائم رکھناپنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے امن وامان مشن پر کام کرتے ہوئے ملتان ریجن کی پولیس نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے موثر اقدامات کئے جن سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس دوران مختلف جرائم میں ملوث 16 ہزار 659 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سنگین جرائم میں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ملوث ملزمان بھی شامل ہیں وسیم احمد خان نے بتایا کہ2671 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے ملتان ریجن میں 248 جرائم پیشہ گرہوں کے 999 ارکان کو گرفتار کیا گیا جن میں ملتان کے58،ضلع وہاڑی کے71،ضلع خانیوال کے 53 اور ضلع لودھراں کے 66گروہ شامل ہیں ملتان ریجن میں 16کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 110 کلاشنکوف،125 رائفل،331گن،81 ریوالور،2078 پستول اور 41 کاربین برآمد کی گئیں اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائی میں 131 منشیات فروش گرفتار کر کے 192 کلوگرام ہیروئن،2260 کلو گرام چرس،120327 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے بتایا کہ ریجن بھر کے پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی سفارشی وابستگی اور سیاسی اثرورسوخ سے بالاتر ہو کر انصاف کی سربلندی کے لیے کام کریں اورعوام الناس کو میرٹ کی فراہمی یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہاکہ عام شہری کی اپنے دفاتر تک رسائی کو مزید آسان بنائیں تاکہ لوگ کسی سفارش یا سہارے کے بغیر براہ راست اپنا مسئلہ بیان کر کے انصاف حاصل کر سکیں۔
وسیم احمد خان