تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا چاہیے،اٹارنی جنرل 

تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا چاہیے،اٹارنی جنرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے، تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو من و عن قبول کرنا چاہیے، عدلیہ مضبوط ہوگی تو آئین مضبوط ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی مشاورت کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس جاری کرنا پہلا قدم ہے، اس میں بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے، اس آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ میں سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، ایکنک اور این ایف سی کو نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کر دیا گیا ہے، ٹیکس سے متعلق معاملات اور حکومت کے کاروبار سے متعلق ایشوز کو کسی صورت ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف ان کو نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیا گیا ہے، ٹیکس سے متعلق معاملات ایف بی آر اور دیگر معاملات ایف آئی اے کو بھیجے جائیں گے۔ 
اٹارنی جنرل 

مزید :

صفحہ اول -