مہمند کان حادثہ: 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

مہمند کان حادثہ: 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
مہمند کان حادثہ: 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند (ویب ڈیسک)مہمند کے علاقے زیارت بابا میں سنگ مرمر کی کانیں بیٹھنے سے ہلاک افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق زیارت بابا میں سنگ مرمر کی کانوں کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک 22 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے اطلاعات کے مطابق تقریباً 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے کان حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے صافی میں زیارت بابا کے مقام پر سنگ مرمر کی کانیں بیٹھ گئی تھی جس کے باعث متعدد افراد دب گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -FATA -مہمند -