وزیراعظم چاہتے ہیں ملک بھر میں یونیورسٹیاں قائم ہوں،گورنر سندھ

وزیراعظم چاہتے ہیں ملک بھر میں یونیورسٹیاں قائم ہوں،گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد (بیورو رپورٹ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں ملک بھر میں یونیورسٹیاں قائم ہوں،یونیورسٹی کی جگہ کے تعین کے لیے حیدرآباد آیا ہوں۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں ملک بھر میں یونیورسٹیاں قائم ہوں۔ وفاق سندھ کے مختلف شہروں میں یونیورسٹیاں بنائے گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وہ حیدرآباد یونیورسٹی کی جگہ کے تعین کے لیے آئے ہیں اور انہوں نے زمین کے لیے وفاقی ادارے سے بات بھی کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پوری کوشش ہے کہ سب کوساتھ لے کر چلیں،منصوبوں کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔مخالفین کے خلاف کیسز گزشتہ حکومتوں میں بنے، اس میں وفاقی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔