سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کا دوسرا روز، سٹاک مارکیٹ پر مثبت رجحان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کا دوسرا روز، سٹاک مارکیٹ پر مثبت رجحان
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کا دوسرا روز، سٹاک مارکیٹ پر مثبت رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے دوسرے روز کا آغاز ہونے سے پہلے ہی سٹاک مارکیٹ پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، اورانڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی بے یقینی کی صورتحال میں بالعموم سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں پیسے لگانے سے گریز کرتے ہیں تاہم آج (جمعرات) کو نواز شریف کی ریلی کا آغاز ہونے سے پہلے کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 118 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بھی کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج2 کروڑ 33 لاکھ 92 ہزار 260 شیئرز کی خریدو فروخت ہو چکی ہے جس کی مارکیٹنگ ویلیو 1 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ 31 ہزار 348 روپے ہے۔

مزید :

بزنس -