بلوچستان حکومت سازی ، جام کمال وزیراعلی ، عبدالقدوس بزنجو سپیکر نامزد

بلوچستان حکومت سازی ، جام کمال وزیراعلی ، عبدالقدوس بزنجو سپیکر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(آن لائن) صوبہ بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے پانچ جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں جام کمال کو وزیر اعلیٰ جبکہ میر عبدالقدوس بزنجو کو سپیکر اسمبلی نامزد کرنے سمیت صوبائی وزارتیں تمام اتحادی جماعتوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا طے پاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ،تحریک انصاف ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور،جمہوری وطن پارٹی کا اہم اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال کی صدارت منعقدہوا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند، بلوچستان عوامی پارٹی کے سیداحسان شاہ ، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ سمیت نومنتخب اراکین اسمبلی سردار صالح بھوتانی‘ انجینئرزمرک خان اچکزئی ‘ سردار عبدالرحمان کھیتران ‘ میرسلیم کھوسہ ‘ سعیدہاشمی ‘ حاجی محمد خان طوراتمانخیل ‘ سردارمسعود لونی ‘ مٹھاخان کاکڑو دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جام کمال کو مشترکہ طورپر وزیراعلیٰ جبکہ سپیکر کیلئے میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کر دیا گیا ،اجلاس میں وزارتیں اتحادیوں میں تقسیم کرنے کیلئے فارمولا طے پا گیا ۔ دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کسی بھی وقت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 12 اگست کو بلانے کیلئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو سمری بھیجی جائے گی اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف لیں گے اس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا ۔
بلوچستان حکومت

مزید :

علاقائی -