گگومنڈی: محنت کش کی بیوی کا غلط آپریشن، ڈاکٹر نے انتڑیاں کاٹ ڈالیں

گگومنڈی: محنت کش کی بیوی کا غلط آپریشن، ڈاکٹر نے انتڑیاں کاٹ ڈالیں
گگومنڈی: محنت کش کی بیوی کا غلط آپریشن، ڈاکٹر نے انتڑیاں کاٹ ڈالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر قصائی بن گیا، غلط آپریشن سے محنت کش کی بیوی قریب المرگ، محمد سلیم اپنی بیوی شمائلہ بی بی کو پیٹ میں درد ہونے پر سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نعیم کے پاس لایا جو اسے اپنے نجی کلینک پر لے گیا، اپنڈکس کا آپریشن کرتے ہوئے پیٹ کی کئی انتڑیوں کو بھی کٹ لگادئیے۔ آفاقہ نہ ہونے پر چند روز بعد دوبارہ آپریشن کر ڈالا جس سے مریضہ کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 22 روز بعد مریضہ کا پیٹ پھولنے پر سلیم نے چھٹی مانگی تو ڈاکٹر نے کہا کہ مریضہ مرتی ہے تو مرجائے بل ادا کئے بغیر چھٹی نہیں ملے گی۔ سلیم زبردستی اپنی بیوی کو وہاں سے جنرل ہسپتال لاہور لے گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد لاعلاج کہتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی کو گھر لے جاﺅ۔ محنت کش سلیم نے اپنی بیوی کے علاج کیلئے گھر کے برتن تک بیچ ڈالے۔ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو بیوی اوربچوں سمیت خو دکشی کرنے پر مجبو رہوں گا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی گاﺅں 273 ای بی کے رہائشی محنت کش محمد سلیم ولد صالح محمد انصاری نے بتایا کہ تقریباً ایک ماہ قبل میری بیوی شمائلہ بی بی کے پیٹ میں معمولی درد ہوا جسے لے کر سرکاری ہسپتال گگومنڈی گیا تو وہاں تعینات ڈاکٹر نعیم طاہر نے کہا کہ اسے میرے پرائیویٹ کلینک پر لے جاﺅں وہاں تمہاری بیوی کا علاج کیا جائے گا۔ جب میں اپنی بیوی کو ڈاکٹر نعیم کے الغنی ہسپتال میں لے کر گیا تو ڈاکٹر نعیم نے اپنڈکس کا کہتے ہوئے میری بیوی کا آپریشن کردیا۔ آپریشن کے بعد افاقہ ہونے کی بجائے درد میں مزید اضافہ ہوتا چلا گیا تو چند روز بعد ڈاکٹر نعیم نے میری بیوی شمائلہ کا ایک اور آپریشن کردیا۔

22 روز تک میری بیوی ڈاکٹر نعیم کے نجی ہسپتال میں داخل رہی، اس دوران جب میری بیوی کا پیٹ پھولنے لگا تو میں نے کہا کہ آپ چھٹی دے دیں تاکہ میں اپنی بیوی کا علاج کہیں اور سے کرواسکوں، جس پر ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ تمہاری بیوی مرتی ہے تو مرجائے فیس ادا کئے بغیر تم اسے نہیں لے جاسکتے۔ 23ویں روز میں زبردستی اپنی بیوی کو وہاں سے جنرل ہسپتال لاہور لے گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ دوران آپریشن مریضہ کی متعدد انتڑیوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے اب علاج ممکن نہیں ہے تم اسے واپس گھر لے جاﺅ۔ متاثرہ محمد سلیم نے کہا کہ اگر مجے انصاف نہ ملا تو میں بیوی بچوں سمیت خود کشی کرنے پر مجبور ہوجاﺅں گا۔