سانگھڑ میں گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ،8 افراد گرفتار

سانگھڑ میں گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ،8 افراد گرفتار
سانگھڑ میں گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ،8 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے علاقے سانگھڑ میں گٹکا اور ماوا بنانے والی 2 فیکٹریوں پر چھاپوں کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے اطلاع ملنے پر سانگھڑ میں واقع 2 گٹکا فیکٹریوں میں ایکشن کے دوران 2 ہزار 413 کلو گٹکے کا خام مال برآمد کیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے علاقہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی سرپرستی کا بتایا۔ 

پولیس نے برآمد کیا گیا سامان قبضے میں لے کر فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی  کارروائی شروع کر دی۔