مگر مچھ کو مکے اور لاتیں مار مار کر اپنی بیوی کو بچایا، بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے بچانےوالے بہادر شوہرکابیان سامنے آگیا

 مگر مچھ کو مکے اور لاتیں مار مار کر اپنی بیوی کو بچایا، بیوی کو مگر مچھ کے ...
 مگر مچھ کو مکے اور لاتیں مار مار کر اپنی بیوی کو بچایا، بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے بچانےوالے بہادر شوہرکابیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے  مگر مچھ نے خاتون پر حملہ کردیا تاہم خاتون کے شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرکے اپنی شریک حیات کو بچا لیا۔تحصیل صالح پٹ میں بیوی کو مگرمچھ سے بچانے والے حب علی نے ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ اس نے مگر مچھ کو مکے اور لاتیں مار مار کر اپنی بیوی کو بچایا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا تھا۔پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کو مگر مچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوالیا۔مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بری طرح چبا ڈالی جس پر انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔