ترکیہ کے مغربی حصے میں زلزلہ

ترکیہ کے مغربی حصے میں زلزلہ
ترکیہ کے مغربی حصے میں زلزلہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے آفات سے نمٹنے کے سرکاری ادارے "آفاد" کے مطابق، اتوار کو مغربی ترکی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق آفاد کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر صوبہ بالیکیسیر میں آیا، جو ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب واقع ہے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ آفاد کی ایمرجنسی ٹیموں نے استنبول اور ملحقہ صوبوں میں معائنے شروع کر دیے ہیں، تاہم اب تک کسی منفی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔

آفاد کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر (6.8 میل) تھی، جبکہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) نے اس کی شدت 6.19 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔