مناواں ،2سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا

مناواں ،2سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہورر(کرائم سیل)مناواں کے علاقہ میں 2 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے حالات مشکوک جانتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا ،بتا یا گیا ہے کے مناواں کے علاقہ گلشن یاسین ناتھ گاؤں کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد ا کبر کا 2سالہ بیٹامحمد مرتضی گھر کے باہر سے اچا نک غا ئب ہو گیا اہل خا نہ نے تلاش کر نے کے بعد نہ ملنے پر پو لیس کو گمشدگی کی رپورٹ درج کر وادی۔رپورٹ کے 6گھنٹے بعد ہمسا ئیوں نے بچے کی لاش مین ہول میں دیکھ کر پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے حالات مشکوک جا نتے ہو ئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا انچارج انوسٹی گیشن ریاست علی نے بتا یا کے متوفی4 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا موت کی اطلاع پر ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے ۔

مزید :

علاقائی -