انسانی حقوق کا عالمی دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ کے طورپرمنا رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی اپیل حریت رہنماسید علی گیلانی نے کی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کو 128روز ہو گئے۔بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرسنگین پامالیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہے گی۔ہڑتال کامقصدانسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیریوں کے مصائب دنیا کے سامنے لانا ہے۔
دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں کرداراداکرے،بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کے شہری اور سیاسی حقوق پا مال کررہا ہے۔سید علی گیلانی کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے مسلسل انکار انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے،
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاو¿ن 128ویں روزبھی جاری ہیں۔
یاد رہے دنیا بھر میں دس دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایاجاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سامنے لانا اور ان کی وجوہات کوختم کرنا ہے۔