کمزور طبقوں کیلئے قانونی ،معاشی اور سماجی فریم ورک وضع کررہے ہیں،صدر پاکستان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پردیئے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،کمزور طبقوں کیلئے قانونی ،معاشی اور سماجی فریم ورک وضع کیا جا رہا ہے۔صدر نے کہاپاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جدودجہد آزادی کی حمایت کرتا ہے جبکہ وہاں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔عارف علوی نے کہانے کہا میڈیا اور سول سوسائٹی کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار اداکریں۔کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔