آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس کاجاری ہے جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ کیاجارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کررہے ہیں۔کانفرنس میں عالمی و علاقائی صورتحال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہورہی ہے جبکہ افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا۔