باپ اور بیٹے کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی،لڑکی حاملہ ہوگئی
میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانوالی میں باپ اور بیٹے نے اخلاقیات کی ساری حدیں پار کردیں۔غیر شادی شدہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس سے وہ حاملہ ہوگئیں۔لڑکی کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ شادیہ میں ایک خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ وہ علاقہ کے ایک جاگیردار الحاج عباس کے گھر پر کام کرتی تھیں جہاں عباس اور اس کے بیٹے نے اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔چوبیس سالہ متاثرہ لڑکی رضیہ کے مطابق دونوں باپ بیٹا اسے گزشتہ آٹھ ماہ سے ہراساں کررہے تھے۔اور دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو جان سے ماردیں گے۔
رضیہ کے حاملہ ہونے پر بات کھل گئی ہے اور اس کے گھر والے اس صدمے سے نڈھال ہیں۔جی این این کے مطابق رضیہ نامی یہ خاتون پینتیس سو روپے تنخواہ پر وہاں کام کررہی تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔