انسانی حقوق کا عالمی دن، امریکہ نے راﺅ انوار سمیت 18 شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

انسانی حقوق کا عالمی دن، امریکہ نے راﺅ انوار سمیت 18 شخصیات پر پابندیاں عائد ...
انسانی حقوق کا عالمی دن، امریکہ نے راﺅ انوار سمیت 18 شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے سابق ایس ایس پی راﺅ انوار سمیت 18 شخصیات کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار سمیت مختلف ممالک کی 18 شخصیات کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ جن پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں برما، لیبیا، سلواکیا، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو اور جنوبی سوڈان کی شخصیات شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق راؤ انوار نے جعلی پولیس مقابلے کیے اور انہوں نے 190 جعلی مقابلوں میں  400 افراد  ہلاک کیے، جن میں نقیب اللہ محسود بھی شامل ہے، وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے  مطابق راﺅ انوار نے پولیس اور جرائم پیشہ افراد کا ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا جو بھتہ خوری ، زمینوں پر قبضے، منشیات فروشی اور قتل میں ملوث تھا۔